Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف ایک طرف سے نوالہ چبانے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا

خوراک دونوں طرف سے نہ چبانے پر جبڑوں کو نقصان پہنچتا ہے، غذائیت بھی حاصل نہیں ہو پاتی۔
شائع 12 اگست 2024 12:41am

دانتوں کے امراض کی ایک معروف بھارتی ماہر نے کہا ہے کہ جبڑے کے ایک طرف سے نوالے نہیں چبانے چاہئیں اور کھانے سے ہٹ کر چیزیں (پینسل، قلم، برف وغیرہ) چبانے سے دانتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اُن میں فریکچر بھی ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر نیتی اروڑا کا کہنا ہے کہ صرف ایک طرف کے جبڑے سے نوالے چبانا عادت بن جاتا ہے۔ اس میں سہولت بھی ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ ایسا کرنے سے جبڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔

صرف ایک طرف سے نوالہ چبانے سے جبڑے کی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے، اس کی حرکت متاثر ہوتی ہے۔ نوالے کو جبڑے کے دونوں طرف گھمانے اور چبانے سے اُس کے ٹکڑے آسانی سے ہو جاتے ہیں اور ایسا کرنا نظامِ ہضم کو بھی درست رکھتا ہے۔ اس کے نتیجے میں چند دانتوں پر زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑتا۔

جبڑے کے دونوں حصے استعمال کرنے سے خوراک کو آسانی سے اچھی طرح چبایا جاسکتا ہے۔ ہاضمے کے نظام کے لیے جبڑا پہلی منزل ہے۔ اگر خوراک اچھی طرح چبائے بغیر معدے میں اتار لی جائے تو اِس سے جبڑے اور معدہ دونوں متاثر ہوتے ہیں۔ خوراک جبڑوں کے دونوں طرف نہ چبائی جائے تو معدے میں اس حالت میں پہنچتی ہے کہ اِس سے بھرپور غذائیت حاصل نہیں کی گئی ہوتی اور یوں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔

JAWS

HALF CHEWED FOOD

COMPLICATIONS

DR NEETI ARORA