Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان برآمدات میں خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا، دیوالیہ ہونے والا سری لنکا بھی بہت آگے

پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے
شائع 11 اگست 2024 09:10pm

پاکستان برآمدات میں خطے کے کئی ممالک سے پیچھے رہ گیا، دیوالیہ ہونے والا سری لنکا بھی پاکستان سے بہت آگے نکل گیا۔ بھارت، فلپائن، مصر اور بنگلا دیش کی برآمدات بھی پاکستان سے بہتر ہیں۔

ملکی برآمدات تنزلی کا شکار ہیں، سری لنکا سمیت خطے کے ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں۔

دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا ہے، جس کی برآمدات جی ڈی پی کا تیس فیصد ہوگئی ہیں، جبکہ پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کے بارہ فیصد کے برابر ہیں۔

2008 میں سرکاری قرض 6.1 کھرب تھا، 2024 میں 67.5 کھرب تک پہنچ گیا، تفصیلات سینیٹ میں پیش

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی برآمدات جی ڈی پی کے چوبیس فیصد تک پہنچ گئی ہیں، برآمدات میں مصر جی ڈی پی کے تیس فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہے، اسی طرح فلپائن کی برآمدات 22 اور بنگلا دیش میں برآمدات جی ڈی پی کا 16 فیصد ہیں۔

پاک سوزوکی نے بندرگارہ سے آٹو پارٹس کی کلیئرنس نہ ملنے پر احتجاجاً پلانٹ بند کر دیا

پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔ بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔

pakistan exports