ایتھلیٹکس فیڈریشن کا ارشد ندیم کو اہلِ خانہ سمیت عمرے پر بھیجنے کا اعلان
ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو اہلِ خانہ سمیت عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چئیرمیناکرم ساہی کا کہنا ہے کہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد قومی ہیرو عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔
خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم اپنے آبائی گھر میاں چنوں پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پھول نچھاور کیے گئے۔
گھر پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ قوم کا پیار دیکھ کربے حد خوشی ہورہی ہے، عزت اور پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا ہے، پیرس اولمپکس میں اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ توڑنے والے جیولن تھروو ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکےنیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔
مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا، ارشد ندیم پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔
اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.