Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کا بل 10 ہزار آنے پر غریب شخص نے ٹرین کے نیچے سر دے دیا

بجلی کا بل آنے کے بعد بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد منیر نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی
شائع 11 اگست 2024 08:24pm

بجلی کے زائد بل سے دلبراشتہ ہوکر تین بچوں کے باپ نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

ضلع قصور تحصیل کوٹ رادھا کشن کے رہائشی منیر کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آگیا، 38 سالہ منیر پہلے ہی غربت کے ہاتھوں پریشان تھا، گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال تھی، بجلی کا بل آنے کے بعد بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد منیر اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر اسٹیشن چلا گیا۔

نویں جماعت کے صرف ایک مضمون میں فیل ہونے پر یتیم بہن بھائی کے ہاتھوں قتل

کوٹ رادھا کشن کے اسٹیشن پر اس وقت کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین کھڑی تھی، ٹرین چلنے لگی تو تین بچوں کے باپ منیر نے بچے کو گود سے اتار کر اپنا سر پٹڑی پر رکھ دیا جس کے نتیجے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

پڑوسیوں کے مطابق منیر انتہائی غربت میں مبتلا تھا، گھر میں فاقہ کشی تھی، اوپر سے واپڈا والوں کی طرف سے ساڑھے دس ہزار کا بجلی کا بل آگیا۔

منیر کیانی اسٹریٹ نئی آبادی کا رہائشی تھا، جب اس کی لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

Suicide

Excessive Electricity Bill