Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ، قانونی کارروائی ہوگی

شہریوں سے درخواست ہے باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، ڈپٹی کمشنر
شائع 11 اگست 2024 07:58pm

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔

پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا، محمود خان اچکزئی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، اسٹالز مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

14th August

dc islamabad

Horns