Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ایران کا اسرائیل پر حملہ کتنا لمبا چلنے والا ہے؟

حیرت انگیز کارروائیاں کئی دن کی ہوسکتی ہیں، ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا انٹرویو
شائع 11 اگست 2024 07:54pm

صہیونی ریاست نے ایران کی طرف سے کسی بڑے حملے کا سامنا کرنے کی بھرپور تیاری کی ہے۔ یہ حملہ طویل دورانیے کا بھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی قیادت نے تہران میں گزشتہ ماہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل سے بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔

اسرائیل کے اخبار یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا حملہ کئی دن بھی جاری رہ سکتا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی حملہ حیرت انگیز بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کا بدلہ، ایران صیہونیوں کے کس خاص دن پر اسرائیل پر حملہ کرے گا؟

ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے رکن احمد بخشائش اردستانی کہتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی فوج کی کارروائیاں تین سے چار دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔ یہ بات ایران واچ پر شائع ہونے والے انٹرویو کے حوالے سے ایران انٹرنیشنل نے بتائی ہے۔

ایران اسرائیل کشیدگی: عالمی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت

اردستانی نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت نے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس کے نتائج یا ردِعمل بھگتنے کی بھی بھرپور تیاری کی جاچکی ہے۔ ایران کسی بھی صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اردستانی نے انٹرویو میں کہا کہ حماس کے سربراہ کی شہادت کے جواب میں خوں ریزی تو ہوگی۔ اب اسرائیل کو بھرپور جوابی وار کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اچھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کے لیے تھوڑا وقت اور لیا جائے۔ جب تک اسرائیلی ایرانی حملے کا انتظار کرتا رہے گا تب تک وہ شدید مخمصے میں مبتلا رہے گا اور ایران کو مخمصے کی حالت میں رکھنا بھی ایرانی حکمتِ عملی ہے۔

IRANI RETALIATION

MAY TAKE DAYS

BAKHSHAYESH ARDESTANI

JERUSALEM POST