چین میں گاڑیوں کے پیٹ پھولنے لگے، وجہ کیا ہے؟
چین میں غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا کرنے کے گاڑیوں پر حفاظتی فلم لگائی جاتی ہے۔ جب گرمی بہت بڑھ جاتی ہے تب یہ فلم پھول جاتی ہے۔ دور سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے گاڑیاں امید سے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پُھولی ہوئی کار کی ویڈیوز نمودار ہوئی ہیں۔ وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طور ہیٹ ویو کے دوران غیر معمولی درجہ حرارت نے لوگوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو بھی پریشان کیا اور اُن کے پیٹ پھول گئے۔
ریپ گائیز نامی ادارے نے بتایا ہے کہ گاڑیوں کی باڈی کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے اُس پر حفاظتی تہہ لگائی جاتی ہے۔ کیمیکلز کی یہ حفاظتی تہہ یا پروٹیکٹیو فلم بھی شدید گرمی کے زیرِاثر کام کرنا چھوڑ سکتی ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ایسی صورت میں گاڑیوں کے مالکان کو مینٹیننس کا پورا خیال رکھنا چاہیے اور گاڑی کی پائیداری کے حوالے سے چیک اپ کراتے رہنا چاہیے تاکہ شدید گرمی پڑنے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان سے بچنے کی تدبیر کی جاسکے۔
چین میں شدید گرمی سے گاڑیوں کے پھولنے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا یوزرز نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ بہت سوں نے لکھا ہے کہ یہ ہوتا ہے چین کا سستا مگر غیر معیاری مال۔ بہت سوں نے گاڑیوں کے مالکان کو شدید گرمی میں گاڑیوں کی باڈی کو نقصان سے بچانے کے طریقے بھی سُجھائے ہیں۔
Comments are closed on this story.