مسافر کے منہ سے بم کی بات سن کر ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی
چیک اِن کے عملے نے سیکیورٹی اہلکارون کو طلب کرلیا، مسافر کو گرفتار کرکے طیارے کی جامع تلاشی لی گئی۔
بھارت کے شہر کوچین کے ایئر پورٹ پر اُس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک مسافر نے عملے سے کہا کہ اس کے بیگ میں بم موجود ہے۔
عملے نے یہ سن کر فوراً سیکیورٹی اہلکارون کو طلب کیا جنہوں نے 42 سالہ منوج کمار کو حراست میں لے لیا۔ موقع پر موجود کسٹم حکام نے جب منوج کمار سے تفتیش کی تو اُس نے کہا کہ وہ بس مذاق میں یہ بات کہہ رہا تھا۔
بم والی بات سن کر متعلقہ اہلکاروں نے پورے ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا تھا۔ مسافروں کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی جامع تلاشی لی۔
سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی طیارے میں مسافروں کو سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران منوج کمار کو متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
Passenger
KOCHEEN AIRPORT
MENTION OF BOMB
MAN ARRESTED FOR SPREADING FEAR
مقبول ترین
Comments are closed on this story.