Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اراکین پنجاب اسمبلی کا سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کے خلاف ایکشن

پچاس سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک استحقاق جمع کرادی
شائع 11 اگست 2024 04:14pm

پنجاب اسمبلی کے اراکین نے سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروادی۔

مذکورہ تحریک استحقاق عوامی نمائندوں کی سفارشات نہ ماننے پر پچاس سے زائد اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی سے معطل اپوزیشن کے 11 اراکین بحال

تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی کو محکمہ صحت میں بہتری اور سفارشات دینے کے لئے نگران مقرر کیا گیا ہے۔ سیکرٹری صحت نے حکومت پنجاب کے فیصلے کی تحقیر کی ہے۔

متن میں کہا گیا کہ سیکرٹری صحت نے مستقبل میں نیب اور اینٹی کرپشن سے ڈرانے کے لئے سفارشات کا ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیر اعلیٰ کے مقرر کردہ منتخب نمائندون پر مشتمل نگران کی سفارشات پر سیکرٹری صحت نے عمل نہیں کیا۔

punjab assembly

Health Secretary Punjab

Ali Jan Khan

Privilege Motion