Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

نویں جماعت کے صرف ایک مضمون میں فیل ہونے پر یتیم بہن بھائی کے ہاتھوں قتل

بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل پر علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا
شائع 11 اگست 2024 04:04pm

اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہو گئی، نویں جماعت کے ایک مضمون میں فیل ہونے پر ظالم بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا۔

یتیم بچی ساجدہ نویں جماعت کے ریاضی کے مضمون میں فیل ہوئی تو بھائی عادل حسین نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔

کراچی: گلستان جوہر کے گیسٹ ہاوس میں فائرنگ سے دو افراد قتل

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ماں اپنے بچوں کے ساتھ سو رہی تھی کہ ملزم نے آتے ہی للکارا مارا کہ میرے ساتھ جھگڑا کرنے اور نہم کلاس میں فیل ہونے کا مزہ چکھاتا ہوں۔

پولیس کے مطابق والدہ کے منع کرنے کے باوجود ملزم نے دستی پستول سے مقتولہ کو چھ گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نوشہرہ میں لاکھوں مالیت کے بجلی کے کھمبے کباڑ میں فروخت کرنے کا انکشاف

پولیس اور ریسکیو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور شدید زخمی حالت میں ساجدہ کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی دم توڑ گئی۔

بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل پر علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیا، جہاں ہر آنکھ اشک بار اور فضا سوگوار ہے۔

چارسدہ میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

Murder

Okara