Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اقلیتوں پر مظالم، امریکا سے بھارت کو ’خاص تشویش کا ملک‘ قرار دینے کا مطالبہ

اقلیتوں نے امریکی محکمہ خارجہ کو خط لکھ دیا
شائع 11 اگست 2024 03:54pm

بھارت کے منفی اقدامات پر دنیا بھر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کو ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں ہندوستان کو ”خاص تشویش کا ملک“ قرار دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

بھارت میں اقلیتوں کیلئے مودی سرکار نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ہندوتوا سوچ کی مالک مودی حکومت اقلیتوں کی دشمن بن چکی ہے، بی جے پی اور مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقلیتوں کے خلاف مظالم بڑھے ہیں۔

بنگلا دیش میں شیخ حسینہ کیلئے مظاہرے شروع ہوگئے

بھارت کے ان منفی اقدامات پر اب دنیا سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کو لکھے گئے ایک خط میں ہندوستان کو ”خاص تشویش کا ملک“ قراردینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

یہ خط فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن ایسوسی ایشن ان نارتھ امریکا کے رہنماؤں نے متحد ہو کر امریکی محکمہ خارجہ کو لکھا۔

میانمار کی فوج کے ڈرون حملوں میں 200 روہنگیائی مسلمان جاں بحق

بھارت میں ہندوتوا سوچ کی حامل مودی سرکار کے مظالم اب دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں، بھارت نے مسلمانوں کے خلاف بربریت کو نہ روکا تو آنے والا وقت ہندوستان کیلئے تباہی لائے گا۔

india

US

Narendra Modi

Atrocities Against Minorities