Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی ہنڈریڈ لیگ میں کیرون پولارڈ نے راشد خان کو دھو ڈالا

پولارڈ نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑ دیے
شائع 11 اگست 2024 03:11pm

انگلینڈ میں جاری دی 100 لیگ میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کو دھو ڈالا، میچ کے دوران کو پورلاڑ نے راشد خان کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیے۔

دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے افغان اسپنر راشد خان پر کوئی رحم نہ دکھایا، آل راؤنڈر نے اسپنر کی لائن لینتھ بھلادی اور ایک اوور میں 5 چھکے لگاکر حیران کردیا۔

ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم مقررہ 100 گیندوں کے میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز بناسکی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں سدرن بریو 78 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ آخری 20 گیندوں پر انہیں 49 رنز درکار تھے۔

ہنڈرڈ لیگ میں بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر جیمز اینڈرسن بول پڑے

پولارڈ 14 گیندوں پر صرف چھ رنز بنا کر جدوجہد کر رہے تھے جب کپتان لیوس گریگوری نے راشد کو اٹیک میں واپس لائے آئے تو انہوں نے ابتدائی 15 گیندوں پر صرف 10 رنز دیے تھے جبکہ پولارڈ نے مسلسل 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔

پولارڈ 23 گیندوں پر 45 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تاہم جب تک انہوں نے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔

اس طرح سدرن بریو نے راکٹس کے خلاف محض ایک گیند پہلے ہدف حاصل کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

afghanistan

cricket

England

rashid khan

West Indies

the hundred league

The Hundred Men's Competition

kiron pollard

trent rockets vs southern brave