Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں، سب سے زیادہ کونسی وارداتیں ہوئیں؟

7 ماہ کے دوران جرائم کا سی پی ایل سی ریکارڈ آج نیوز نے حاصل کرلیا
شائع 11 اگست 2024 11:50am

کراچی میں 7 ماہ کے دوران اب تک 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، 7 ماہ کے دوران جرائم کا سی پی ایل سی ریکارڈ آج نیوز نے حاصل کرلیا۔

اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران کراچی میں 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سب سے زیادہ موٹر سائیکل کی چوری اور چھیننے کی وارداتیں رونما ہوئیں، سال 2024 کے 7 ماہ کے دوران یہ تعداد 31 ہزار سے زائد رہی، اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران شہریوں سے 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، سب سے زیادہ جنوری میں 7 ہزار 815 وارداتیں ہوئیں، سب سے کم جون میں 4 ہزار 954 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، جنوری ، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپر جاتا رہا، ماہ اپریل سے وارداتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، سال 2024 میں ماہ جولائی تک بھتہ طلب کرنے کے 57 واقعات رونما ہوئے جبکہ چوری اور چھینی گئی اشیاء کی برآمدگی کی شرح انتہائی کم رہی۔

کراچی میں 6 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 44 ہزار سے زائد وارداتیں

سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 11 ہزار سے زائد چھینے گئے موبائل فون میں سے محض 123 برآمد ہوئے جبکہ 31 ہزار سے زائد چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں میں سے ایک ہزار 66 برآمد کی گئیں۔

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، اورنگی ٹاون میں مذہبی جماعت کے جنرل سیکرٹری فائرنگ سے محفوظ رہے، دوسری جانب گلبہارعید گاہ گراونڈ، شیر شاہ پراچہ پل اور اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے ایک زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اسلام چوک پر شہدائے اسلام کانفرنس ہو رہی تھی کہ تاج محمد حنفی شہدائے اسلام کانفرنس میں شرکت کر کے واپس گھر کی جانب جا رہے تھے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں تاج محمد حنفی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ حملہ آوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ادھر گلبہار عید گاہ گراونڈ ، شیر شاہ پراچہ پل اور اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئےفائرنگ کے تبادلےکے بعد زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان سے اسلحہ موٹرسائیکل اورموبائل فونز برآمد کرلیے۔

لانڈھی چھوٹی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے زبیر نامی شخص زخمی ہوا جبکہ کورنگی بلال مسجد کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے نصیب اقبال زخمی ہوا۔

اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق اور سرجانی ٹاؤن کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

karachi

Crime

Karachi Police

Street Crime

Karachi Crime

Karachi Street Crimes

STREET CRIMES IN KARACHI