Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ میں بھی بادل برسے
اپ ڈیٹ 11 اگست 2024 11:33am

کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ لاہور میں مون سون نے آج بھی خوب رنگا جمایا جبکہ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں، شہر میں گزشتہ رات اور پھر صبح سویرے ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

شاہراہِ فیصل، کارساز، اسٹیڈیم روڈ اور گلستان جوہر میں خوب بادل برسے، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گارڈن، گولیمار، سولجربازار، نمائش، گرومندر اور یونیورسٹی روڈ میں بھی خوب برسات ہوئی، اس کے علاوہ سہراب گوٹھ، گلشن معمار، عزیز آباد، شاہ فیصل کالونی، ملیر، لانڈھی اور کورنگی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، کھارا در، میٹھا در، لیاری سمیت اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش، رضویہ ،گلبہار ، ناظم آباد ، پی آئی بی کالونی، مارٹن کوارٹر، جمشید روڈ ، گرومندر، محمود آباد، منظور کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، اس کے علاوہ ماڑی پورروڈ ، آگرہ تاج ، شیرشاہ ،ہاکس بے اور مشرف کالونی میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔

ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

شہریوں نے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا کہ رات بھرسے جاری بارش نے کراچی کا موسم خوشگوار کردیا ہے، اس خوشگوار موسم سے مزاج بھی اچھا ہوگیا ہے، اسے انجوائے کرنا چاہیئے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ایسا موسم کم ہی ہوتا ہے، کراچی والے کوشش کریں اس موسم کو انجوائے کریں۔

شہر قائد میں آج بارش اور بوندا باندی جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج بارش اور بوندا باندی جاری رہے گی، اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ 32 سینٹی گریڈ محسوس کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہرِ قائد میں مغرب کی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے۔

راولپنڈی ، اسلام آباد

دوسری جانب راولپنڈی، ٹیکسلا اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی، اس کے علاوہ اسلام آباد کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم بہتر ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر، پشاور، مالاکنڈ، مانسہرہ میں بھی بادل برسے۔

لاہور

لاہور کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہونے والی موسلادھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

لاہور میں مون سون نے آج بھی خوب رنگا جمایا، آج صبح سویرے آسمان پر گہرے بادل چھا گے ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور موسلادھار بارشوں نے گرمی حبس کی چھٹی کروا دی شہر کی بیشتر سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری طرف گرمی اور حبس کا خاتمہ ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور مال روڈ کے اطراف میں شدید بارش ہوئی جبکہ گلبرگ، کلمہ چوک، جیل روڈ، فیروزپور روڈ پر بھی جم کر بادل برسے۔

اس کے علاوہ قرطبہ چوک، چوبرجی، اسلامپورہ، بند روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، مغلپورہ، تاج پورہ، فرخ آباد، چوک ناخدا میں بھی شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی۔

سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 67 مصری شاہ میں 58 اور اپر مال پر 52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی شادمان شاہ جمال لکشمی چوک نسبت روڈ ایمپریس روڈ کی سرکوں پر پانی جمح پونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

لاہور کا بڑا حصہ کلیئر کر دیا ہے، وزیراعلیٰ تمام معاملات کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں، عظمی بخاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال، نظام درہم برہم

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیا گیا، نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

karachi

punjab

Karachi Rain

meta

rainy weather

lahore rain

Rain in Islamabad