Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

ارشد ندیم رات گئے پیرس سے ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے
اپ ڈیٹ 11 اگست 2024 02:25pm

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا جبکہ تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ارشد ندیم اور ان کے والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر والہانہ استقبال

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کی گیا تھا، ترکش ایئرلائن کے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

قومی ہیرو کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر ن لیگی رہنماؤں، اہلخانہ اور گاؤں کے لوگوں کے علاوہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

ارشد ندیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دی گئی، انہیں خصوصی ڈبل ڈیکر بس میں بٹھایا گیا، جس میں انہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر چکر لگانے کے بعد اپنے گاؤں میاں چنوں چلے گئے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، قومی ہیرو ارشد ندیم

جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔

Olympics

arshad nadeem

paris olympics

olympics 2024

paris olympics 2024

2024 Olympics

Arshad Nadeem Gold

olympics medals

Gold Medal Winner

Rewards for Arshad Nadeem