Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

معیشت اس حد تک گر چکی ہے کوئی حکومت لینے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمان

دھاندلی شدہ حکومت کو عوامی میدانوں کے ذریعے گرائیں گے، سربراہ جمعیت علما اسلام
شائع 10 اگست 2024 08:26pm

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت بھی عوام دشمن پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں، ملک کی 70 فیصد معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں کسان کو تباہ کیا گیا۔

مردان میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے۔ معیشت اس حد تک گر چکی ہے کوئی حکومت لینے کو تیار نہیں شہباز شریف حکومت بھی عوام دشمن پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں، ملک کی 70 فیصد معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں کسان کو تباہ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلق غیر متنازعہ تھا ، اب چین نے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے انکار کیا ہے۔ ملک میں سیاسی استحکام اور امن امان کی صورت خراب ہے، غیر معیاری اور غیر ضروری گندم منگوایا گیا، عوام نے ووٹ کس کو دیا اور پارلیمنٹ میں پہنچا کون؟

ان کا کہنا تھا کہ روس کو افغانوں نے شکست دی ہے، دھاندلی شدہ حکومت کو عوامی میدانوں کے ذریعے گرائیں گے، آئین کے مطابق ملک چلائیں ہم بھی ساتھ دیں گے ۔ حکومت میں آکر ملک کو اسلامی شناخت دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قادیانی کو پرانہ سٹیٹس دینا ہمارے لاشوں سے گزرنا ہوگا۔ امریکہ کو خوش کرنے پر دینی مدارس کے خلاف قانون سازی کے خلاف جہاد کریں گے ، ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد کہلاتا ہے۔

Molana Fazal ur Rehman