Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی کی کسی کے ساتھ ڈیل نہیں چل رہی ہے، نوید قمر

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں اس سے ہر پارٹی اور عوام پریشان ہے، رہنما پی پی
شائع 10 اگست 2024 08:23pm

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ کسی کی کسی کے ساتھ ڈیل نہیں چل رہی ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہوتا ہی ہے لیکن ابھی کوئی ڈائیلاگ نہیں چل رہا۔

چیف جسٹس کی ایکسٹنشن کی باتیں بے بنیاد ہیں اس کے لئے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی اور اس وقت حکومت کے پاس آئیں میں ترمیم کرنے کا اختیار نہیں۔

جلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں اس سے ہر پارٹی اور عوام پریشان ہے حکومت دوسو یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینا چاہتی ہے لیکن آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر بجلی کے بلوں میں ریلیف نہیں دے سکتی۔

Pakistan People's Party (PPP)