Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا، محمود خان اچکزئی

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا کوئی رکن الیکشن میں نہیں بکا، سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان
شائع 10 اگست 2024 06:45pm

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان حکومت گرانے کیلئے نہیں بنائی بلکہ اس تحریک کا مقصد قوم کومتحد کرنا ہے۔ پاکستان کواجتماعی کوششوں سے بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان معدنیات سےبھراملک ہے، تو پھرمعاشی اعتبارسے کیوں ڈوب رہا ہے؟ کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچےہیں، غربت کی وجہ بے رحم نظام ہے۔

صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کون ہیں اور 6 سال تک روپوش کیوں رہے؟

انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان جھنڈے لہرانے اور نعرے لگانے سے آزاد نہیں ہوگا، آزادی صرف حق حکمرانی کیلئےلی گئی تھی۔

Mehmood Khan Achakzai