Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یمنی فورسز نے 70 امریکی و اسرائیلی فوجی مار ڈالے، امریکی کرنل کا دعوٰی

روسی سیٹلائٹس نے ایرانیوں کے ذریعے حوثیوں کو اطلاع دی، ڈگلس مک گریگر کا بیان
شائع 10 اگست 2024 06:13pm

امریکا کے ریٹائرڈ کرنل ڈگلس مک گریگر نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے فوجی یمن میں داخل ہوئے ہیں جن میں سے 70 فوجیوں کو یمنی فورسز نے مار ڈالا ہے۔ ڈگلس مک گریگر کے مطابق ان میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔

امریکا کے ریٹائرڈ کرنل کا کہنا ہے کہ چند امریکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ ان فوجیوں کو یمن میں داخل ہونے میں کچھ خاص مشکل پیش نہیں آئی۔

ایران کی ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈگلس مک گریگر نے بتایا ہے کہ یمنی فورسز کو ایک روسی سیٹلائٹ نے اسرائیلی اور امریکی فوجیوں کے داخل ہونے سے باخبر کیا اور اُس کی دی ہوئی اطلاعات کی روشنی ہی میں یمنی فورسز نے کارروائی کی۔

ایران پریس کے مطابق ڈگلس مک گریگر نے بتایا کہ روس کے سیٹلائٹس نے ایرانی حکام کو مطلع کیا تو انہوں نے معلومات یمنی فورسز تک پہنچائیں۔

ڈگلس مک گریگر کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی سخت جان ہوتے ہیں اور میدان میں اُن سے مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

ڈگلس مک گریگر کا کہنا ہے کہ یمن میں داخل ہونے والے تمام اسرائیلی اور امریکی فوجی مارے گئے۔ میں نے مرنے والوں کی فوٹیج دیکھی ہے۔ ان میں اسرائیلی زیادہ ہیں۔ ایک متعلقہ فرم سے معاہدے کے تحت چند برطانوی بھی ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :

اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی، جو اسلام کی تبلیغ کرنے لگا

امریکہ کو پاکستان میں فوجی اڈے دینے کی خبروں پر دفتر خارجہ کی وضاحت جاری

امریکی فوجی افسر نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم پر استعفیٰ دے دیا