Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

نوشہرہ میں لاکھوں مالیت کے بجلی کے کھمبے کباڑ میں فروخت کرنے کا انکشاف

بجلی کھمبوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ کئی سالوں سے جاری ہے ، شہری
شائع 10 اگست 2024 06:13pm

نوشہرہ میں لاکھوں مالیت کے بجلی کے کھمبے کباڑ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، کباڑی کی دکان میں پڑے بجلی کھمبوں کی خبر سامنے آنے کے بعدآج نیوز نے پیسکو حکام سے موقف جاننے کے لیے کئی بار رابطے کئے لیکن اس کے باجود کوئی جواب یا موقف نہیں دیا جا رہا ہے ۔

بجلی تنصیبات کے درجنوں کھمبے مقامی ویلڈر کی مدد سے کاٹ کر کباڑی پر فروخت کیے گئے ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق پیسکو کی لاکھوں مالیت بجلی کے کھمبے ایک کباڑی دکان میں پڑے ہیں۔

نوشہرہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کھمبوں کی فروخت کا مکروہ دھندہ کئی سالوں سے جاری ہے ، ویڈیو میں پیسکو اہلکار بھی واضح نظر آرہے ۔

نوشہرہ کے ایک ای این کی موقف جاننے کے لیے آج نیوز نے کئی بار کوشش کی لیکن ان کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے ۔

Noshehroferoz