Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے
شائع 10 اگست 2024 05:39pm

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے سسترویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔

ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے۔ جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

independence day

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)