Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

ہنڈن برگ گروپ نے بھارتی معیشت میں پھر تہلکہ مچانے کا عندیہ دے دیا

جنوری میں تحقیقی رپورٹ کے اجرا سے اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو 86 ارب ڈالر گرگئی تھی۔
شائع 10 اگست 2024 05:39pm

ہنڈن برگ ریسرچ گروپ نے کہا ہے کہ بھارت میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ اڈانی گروپ سے متعلق رپورٹ کے بعد یہ ہنڈن برگ گروپ کی طرف سے یہ پہلا بڑا بیان ہے۔

ہنڈن برگ گروپ نے اڈانی کے بارے میں جو رپورٹ طشت از بام کی تھی اُس نے کاروباری دنیا میں ہلچل مچادی تھی۔

مالیات کی دنیا نے ہنڈن برگ کی طرف سے کہی جانے والی بات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ ماہرین اندازہ لگارہے ہیں کہ جو کچھ بھارت میں جلد ہونے والا ہے اُس سے مالیات اور سرمایہ کاری کی دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

ہنڈن برگ نے اس سے قبل بھارتی معیشت کے حوالے سے جو دھماکا خیز رپورٹ جاری کی تھی اس نے اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلیو میں 86 ارب ڈالر کی کمی کردی تھی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت جاری کی گئی تھی جب اڈانی گروپ بہت بڑے پیمانے پر اپنے شیئرز فروخت کرنے کی تیاری کرچکا تھا۔ سیبی نے جون میں ہنڈن برگ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ہنڈن برگ ریسرچ امریکا میں قائم ایسا تحقیقی ادارہ ہے جو کاروباری دنیا سے متعلق قلیل المیعاد بنیاد پر پیش گوئیاں کرتا ہے۔ جنوری 2023 میں اس نے اڈانی گروپ کے بارے میں رپورٹ جاری کی تھی۔

اب ہنڈن برگ ریسرچ نے ایک اور بڑے بھارتی کاروباری گروپ کے بارے میں تہلکہ خیز رپورٹ جلد منظرِعام پر لانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسک پر بتائی گئی ہے۔

جون میں ہنڈن برگ پھر لائم لائٹ میں آیا تھا جب اُس نے بتایا تھا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے قوانین کی خلاف ورزی پر کوٹک بینک کو نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ہنڈربرگ نے کسی ادارے کا نام لیا تھا۔

سیبی نے ہنڈن برگ گروپ کو نوٹس جاری کیا تھا جسے احمقانہ قرار دیتے ہوئے ہنڈن برگ گروپ نے کہا تھا کہ یہ ادارہ بھارت میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو خاموش کرانے کی کوشش کرتا ہے۔

ہنڈن برگ گروپ نے کہا ہے کہ سیبی نے نوٹس میں کوٹک بینک کا نام نہیں لیا گیا جبکہ وہ اڈانی گروپ کے بیرونِ ملک اثاثوں اور فنڈ اسٹرکچرز کے معاملات میں ملوث رہا ہے۔

ہنڈن برگ گروپ نے خیال ظاہر کیا تھا کہ سیبی طاقتور بھارتی کاروباری شخصیات کو جانچ پڑتال سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سیبی نے اپنے نوٹس میں ہنڈن برگ ریسرچ گروپ اور نیو یارک کے ہیج فنڈ مینیجر مارک کنگڈن کا تعلق بے نقاب کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ کوٹک مہیندرا انویسٹمنٹس لمٹیڈ میں غیر معمولی سرمایہ کاری کرنے والے کنگڈن کیپٹل کو اڈانی گروپ سے متعلق رپورٹ پہلے سے دے دی گئی تھی۔ اس سے کنگڈن کیپٹل کو 2 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا منافع کمانے کا موقع ملا تھا۔

Adani Group

INDIAN CAPITAL MARKET

HINDERBERG RESEARCH GROUP

DEVASTATING REPORT

KOTAK BANK

KOTAK MAHENDRA INVESTMENTS