چیف جسٹس کے خلاف بیان کیس، ٹی ایل پی رہنما کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرنا ہے اور مائیکرو فون برآمد کرنا ہے، تفتیشی افسر
چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف بیان دینے کا مقدمہ کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کی۔
تحریک لبیک کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرنا ہے اور مائیکرو فون برآمد کرنا ہے، پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ جس پر عدالت نے ملزم ظاہر سیفی کا مزید پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔
واضح رہے کہ ملزم کیخلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں مقدمہ درج ہے۔
atc lahore
Tehreek e Labaik Pakistan (TLP)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.