Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ایک ہی تمغے سے پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

7 رکنی پاکستانی دستے نے وہ کر دکھایا جو 117 رکنی بھارتی دستہ نہ کرسکا۔
شائع 10 اگست 2024 04:53pm

پیرس اولمپکس میں جو کچھ بھی ہوا ہے اُسے پاکستان پر اللہ کے خاص کرم ہی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ ارشد ندیم کے حاصل کردہ صرف ایک گولڈ میڈل نے پاکستان کو بھارت سے آگے کردیا ہے۔ اس وقت میڈل ٹیبل پر پاکستان کا نمبر 53 جبکہ بھارت کا نمبر 63 ہے۔

پاکستان کا دستہ صرف 7 ارکان پر مشتمل ہے۔ 24 کروڑ کی آبادی والے ملک سے صرف 7 کھلاڑیوں اور ایتھلیٹس کی شرکت پر تمسخر اڑایا جارہا تھا۔

بہرکیف پاکستان کے 7 رکنی دستے نے وہ کر دکھایا جو 16 کھیلوں کے 117 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی دستہ بھی نہ کر پایا۔

13 ویں دن کے ایونٹس کے خاتمے پر پاکستان واحد طلائی مغے کی بدولت 53 ویں نمبر پر ہے جبکہ چاندی کے ایک اور کانسی کے چار تمغوں کے ساتھ بھارت 63 ویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں :

اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

جیولین کنگ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل سینے پر سجالیا، فخر پاکستان کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

حکومت سہولیات دے رہی ہے لیکن پاکستان میں ایتھلیٹکس اسٹیڈیم ہونا چاہیئے، ارشد ندیم

PAKISTAN LEAVES INDIA BEHIND

SINGULAR MEDAL

FIVE MEDALS

MEDAL TABLE