Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امام مسجد نبوی ﷺ کے سامنے بلاول بھٹو نے موقع کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، شاہ محمود

جماعت اسلامی کا حکومت سے معاہدہ ہوا ہے، دعا ہے پورا ہو، رہنما پی ٹی آئی
شائع 10 اگست 2024 04:45pm

شاہ محمود قریشی نے جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں تقریر غیر ذمہ دارانہ تھی، اسمبلی میں مسجد نبوی کے امام آئے ہوئے تھے بلاول بھٹو نے اس موقع کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، بلاول بھٹو زرداری نے کل بھی عدلیہ پر حملہ کیا، ان کا مرتبہ انہیں اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کررہی تھی تو دوسری طرف حکومت 2.56 روپے فی یونٹ اضافہ کررہی تھی۔ سنا ہے جماعت اسلامی کا حکومت سے معاہدہ ہوا ہے، دعا ہے پورا بھی ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلوچستان کی قیادت پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں دیں ، بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ مذکرات ہی مثبت راستہ ہے۔

Bilawal Bhutto

Shah Mehmood Qureshi

National Assembly