Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا

پی ٹی اے اور متعلقہ حکام کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں
شائع 10 اگست 2024 04:35pm

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں پھر ایک بار خلل پیدا ہوگیا ہے، موبائل ایپس آئے روز متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ڈاون لوڈنگ سپیڈ بھی انتہائی سست روی کا شکار ہوگئی ہے۔

قبل ازیں، 31 جولائی کو بھی ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی تھی۔

بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کرنے کا زبردست طریقہ

گزشتہ روز بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پی ٹی اے اور متعلقہ حکام اس حوالے سے کوئی بھی واضح وجہ بتانے سے گریزاں ہیں، آئے روز انٹرنیٹ بندش اور اسپیڈ کم ہونے سے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

No Internet

Internet Connection

Slow Internet

Firewall in Pakistan