Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

10 وہ نشانیاں جو بتاتی ہیں کہ اب اسمارٹ فون کو الوداع کہنے کا وقت آگیا

یہ اہم ترین پوائنٹس پر عمل کریں تاکہ بڑے مسئلے سے بچ سکیں
شائع 10 اگست 2024 03:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسمارٹ فونز ہماری روزمرہ زندگی میں ایک اہم چیز بن چکے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ آج کے دور میں اسمارٹ فون انسانی جسم کا ہی حصہ بن چکے ہیں۔

جیسے جیسے ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کرتی ہے ویسے ہی ہمارے اسمارٹ فونز میں موجود فیچرز میں بھی نمایاں تبدیلی آجاتی ہے۔

تاہم اسمارٹ فونز کی بھی کچھ عمر ہوتی ہے اور جب وہ پوری ہوجاتی ہے تو وہ آپ کا ساتھ دینا چھوڑ دیتا ہے، آسان الفاظ میں سست روی کا شکار ہوجاتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو دس واضح نشانیاں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کو اشارہ کریں گی کہ اب فون بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

سست کارکردگی

اسمارٹ فون کی سست روی اکثر پرانے پروسیسر کی علامت ہوتی ہے جو سافٹ ویئر کی مانگ کو پورا نہیں کرتا۔ نئے فونز فاسٹ پروسیسرز اور زیادہ ریم پر انحصار کرتے ہیں۔ تو اگر آپ کا فون سست روی کا شکار ہے تو بہتر ہے جدید فیچرز پر مبنی نیا فون خرید لیں۔

بیٹری کا تیزی سے گرنا

تیزی سے کم ہونے والی بیٹری بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق موبائلز کی بیٹری وقت کے ساتھ کمزور ہونے لگتی ہے جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ آپ کے فون کی بیٹری خراب ہونے جارہی ہے۔ نئے اسمارٹ فونز طاقتور بیٹری سسٹم اور مؤثر پاور مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ آتے ہیں، جو دیرپا کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔

اسٹوریج کم ہونا

”اسٹوریج فُل“ کا پیغام اکثر غصہ دلا دیتا ہے اور پھر آپ کیلئے تصاویر، ویڈیوز اور ایپس کو ڈیلیٹ کرنا ایک معمول بن جاتا ہے۔ یہ بھی موبائل فون کے پرانے ہونے کی اہم وجہ ہے۔ جدید اسمارٹ فونز نمایاں طور پر زیادہ اسٹوریج کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں جس میں آپ ہزاروں تصاویر اور ویڈیوز بنا سکتے ہیں ساتھ ہی ایپس ڈیلیٹ کی بھی کوئی فکر نہیں رہے گی۔

اسمارٹ فون کریش یا ہینگ

اگر آپ کا اسمارٹ فون کریش یا ہینگ ہونے لگے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ نے موبائل فون کے ساتھ بہت وقت گزار لیا۔ یہ بنیادی مسائل کی علامت ہے. چاہے ناقص ایپ ہو یا ہارڈ ویئر کا مسئلہ، یہ مسلسل رکاوٹیں آپ کے ورک فلو اور لطف میں خلل پیدا کرسکتی ہیں۔ نئے فونز اکثر بہتر سافٹ ویئر آپٹیمائزیشن اور ہارڈویئر کی قابل اعتمادی کے ساتھ آتے ہیں جو صارفین کی پریشانی کو دور کرسکتے ہیں۔

کیمرے کا معیار خراب

متعدد صارفین اسمارٹ فونز کا استعمال صرف کیمرے کے لیے ہی کرتے ہیں اور وقت کے ساتھ کیمرے کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

اگر کیمرے سے لی گئی تصاویر کے رنگ ماضی جتنے اچھے نہ ہوں تو نئے فون کو خریدنے پر غور کرنا چاہیے۔

ٹوٹی اسکرین

ٹوٹی اسکرین، جھکا ہوا فریم اور پانی آپ کے اسمارٹ فون کی فعالیت کو نمایاں طور پر متاثر کر سکتا ہے۔ پھر آپ کے لیے ریپئیرنگ کا خرچہ بھی مشکل ہوجاتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا فون اصل حالت میں پوری طرح ٹھیک بھی نہ ہوسکے۔ تو جناب نیا فون خریدنے کا وقت آگیا ہے۔

سیکیورٹی کے مسائل

آج کے ڈیجیٹل دور میں سیکیورٹی سب سے اہم جز ہے۔ پرانے اسمارٹ فونز میں پرانے سیکیورٹی فیچرز ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ سائبر خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ نئے فونز آپ کی ذاتی معلومات کو ہیکرز اور مالویئر سے بچانے کے لیے تازہ ترین حفاظتی اقدامات سے لیس ہوتے ہیں۔ تو ہمارا اندازہ ہے کہ اگر آپ کوئی پرانی ڈیوائس استعمال کررہے ہیں تو آج ہی اپنے اسمارٹ فون کو الوداع کہہ دیں۔

جدت کا فقدان

اگر آپ کو اپنا اسمارٹ فون جدید ماڈلز کے مقابلے پرانا محسوس ہوتا ہے، تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ ٹیکنالوجی تبدیل یا اپ گریڈ ہوچکی ہے۔ نئے سمارٹ فونز نمایاں اختراعات متعارف کراتے ہیں جیسے بہتر ڈسپلے ٹیکنالوجی، تیز تر پروسیسرز، جدید کیمرہ سسٹم، اور اختراعی خصوصیات جو آپ کی روزمرہ کی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

فون کو اندرونی نقصان پہنچنا

اگر فون کسی وجہ سے گر گیا ہے اور اس کے بعد سسٹم صحیح سے کام نہیں کررہا تو یہ فون کو پہنچنے والے اندرونی نقصان کی واضح نشانی ہوسکتی ہے۔ اگر فون کی ٹچ اسکرین ٹھیک سے کام نہیں کررہی، بار بار ری اسٹارٹ ہوجاتا ہے یا پکسل خراب ہوگئے ہیں تو یہ اندرونی نقصان کی جانب اشارہ ہوتا ہے اور ایسی صورت میں نئے فون کا انتخاب کرنا بہتر ہوتا ہے۔

نئے اسمارٹ فون کی خواہش

آپ لوگوں کو نیا فون اسمارٹ استعمال کرتا دیکھ کر تھوڑی جلن محسوس کرسکتے ہیں تو یہی وہ وقت ہے جس میں آپ ان لوگوں میں اپنا شمار کریں اور اپنے اسمارٹ فون ہینڈ سیٹ کو تبدیل کریں۔

battery

10 Signs

smart phone change