Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

بگ باس سیزن18 کی میزبانی سلمان خان کے ساتھ کون کرے گا؟

سیزن کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آرہی ہے
شائع 10 اگست 2024 03:26pm

بگ باس او ٹی ٹی سیزن تھری ختم یو چکا ہے۔اب ناظرین کو بگ باس 18 کا انتظار ہے۔ اس دوران بگ باس کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

بگ باس سیزن تھری کے بعد اب لوگوں کی نظریں سیزن 18 پر لگی ہوئی ہیں اور سب کو تجسس ہے کہ اس نئے گھر کے مہمان کون کون لوگ بنیں گے۔

جب سلمان خان کے سامنے وکی کوشل نے کترینہ کیف کو پرپوز کیا

تاہم بگ باس کے حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ سامنے آرہی ہےکہ آنے والے سیزن کی میزبانی صرف سلمان خان نہیں کریں گے، بلکہ ان کے ساتھ ایک اور میزبان بھی ہوں گے۔ ترجکیستان کے گلوکارعبدوروزک اب اس شو میں سلمان کے ساتھ شریک میزبان ہوں گے۔

ای ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن18 کی میزبانی کریں گے اور اس کی تصدیق خود عبدوروزک نی بھی کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ وہ اس نئی زمہ داریوں کو نبھانے کےلیے بہت پر جوش ہیں۔

انہوں نے اپنے پچھلے تجربے کو شیئر کرتےہوئے یہ بھی کہا ہے کہ، میں نے بگ باس سیزن 16 میں انتہائی خوبصورت سفر طے کیا ہےاور میں اس نئی ذمہ داریوں کو نبھانے اور ان میں توانائی اور جوش لانے کے لیے بے حد پر جوش ہوں۔

عبددروزک نے یہ بھی کہا کہ میں اس شو کے لیےآواز کی مہارت پر سنجیدگی سے محنت کر رہا ہوں، مجھے ایسا لگ رہا ہے اس کاحصہ بن کر دوبارہ گھر میں آرہا ہوں، عبدوروزک نے اپنے سامعین سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے لیے ایک اچھی تفریح لارہے ہیں۔ لیکین اس بار وہ نئے کردار اور نئی ذمہ داریوں کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ میں ان لمحات اور سرپرائزز کا انتظار کر رہا ہوں ، جس کی ہم بے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ ناظرین اسے ضرور پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ عبدوروزک بگ باس سیزن 16 کا حصہ تھے۔ انہیں شو میں بہت پسندکیا گیا تھا۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

biggboss ott