Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

زمین کی جانب بڑھتے دو سیارچوں سے متعلق ناسا کا الرٹ جاری

سائنسدانوں نے جون 2037 میں بھی سیارچے کے زمین کے نزدیک سے گزرنے کا امکان ظاہر کیا ہے
شائع 10 اگست 2024 03:07pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آج خلا سے زمین کی طرف بڑھنے والے دو سیارچوں سے متعلق ناسا کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سیارچہ 2024 KH3 اور 2024 PK1 آج بروز دس اگست کو زمین کے قریب سے گزرنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ناسا کے ڈیٹا بیس کے مطابق کے ایچ تھری 2024 سیارچے کی زمین کے قریب ترین کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

یہ بڑی خلائی چٹان 11.42 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر طے کر رہی ہے جو کہ 41 ہزار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ کے برابر ہے۔ اگرچہ یہ نسبتاً قریب آئے گا۔ ناسا نے تصدیق کی ہے کہ سیارچہ اپنی رفتار کو تبدیل کیے بغیر محفوظ طریقے سے زمین کے قریب سے گزر جائے گا۔

سائنسدانوں نے جون 2037 میں سیارچے کے زمین کے نزدیک سے گزرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اِسی دن پی کے ون 2024 نامی سیارچہ بھی زمین کے قریب سے گزرے گا۔ اس سیارچے کا حجم فٹ بال کے میدان جتنا ہوگا۔ جبکہ اس کا سائز تقریباً 110 فٹ ہے جو زمین سے چالیس لاکھ میل دور سے گزرے گا۔

ناسا کا مزید کہنا ہے کہ ان سیارچوں سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں۔

Earth

NASA

ASTEROID

Coming close