Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل جفا: حسن کے سلوک سے صارفین خوفزدہ ہو گئے

ہر آنے والی قسط ڈرامے کواور دلچسپ بنا دیتی ہے
شائع 10 اگست 2024 02:21pm

ہم ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ سیریل ”جفا“ کی کہانی ایک ذہین گائناکالوجسٹ زارا کے گرد گھومتی ہے، جس کی شادی پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا حسن نامی شخص سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف کہانی میں سحر خان، عثمان مختار اور زرار خان کے درمیان محبت کی مثلث بھی ہے۔ جفا کی کی کہانی ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اورہر آنے والی قسط اسےاور دلچسپ بنا دیتی ہے۔

ہم ٹی وی پر ڈرامہ سیریل جفا کی 12 ویں قسط نشر ہوئی۔ جس میں حسن کو اپنی اہلیہ زارا کے ساتھ پرتشدد رویہ اختیار کرتے ہوئے دکھایا گیا جب اسے پتہ چلتا ہے کہ زاراکی ملاقات اس کی کزن عندلیب سے ہوئی ہے، تو وہ اسے کمرے میں پکرلیتا ہے۔ اس کے علاوہ جب زارا جانا چاہتی ہےتو حسن کی دادی زارا کو حسن کی والدہ کا قصہ سنا کر گھر سے باہر جانے سے روک دیتی ہے۔

ماہرہ خان نے شوہر کی طرف سے دیے گئے پسندیدہ تحفے کا بتادیا

ڈاکٹر زارا کے ساتھ حسن کے وحشیانہ رویے سے مداح خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ بہت سے ناظرین کو حس کا کردار اان مردوں سے ملتا جلتالگتا ہے ، جو اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں اوران کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔ اتنے خطرناک شوہر کو احسن طریقے سے سنبھالنے پر مداح زارا کے کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔

جفا کے دیکھنے والے حسن کی دادی پر بھی شک کر رہے ہیں اور ان کاخیال ہے۔ کہ حسن کی ماں کے جانے کی وجہ یہی تھی۔ زارا کو حسن چھوڑنے سے روکنے کے دادی کے اقدام سے مداح ناخوش تھے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’میرے پاس حسن جیسا ہی شوہر ہے اور یہ صورتحال خوفناک ہے۔‘

بہت سے مداح اس بات پر ناراض تھے کہ تعلیم یافتہ اور امیر شخص ہونے کے باوجود حسن نے اپنی ذہنی بیماری کے لیے کبھی طبی مدد نہیں لی۔ مداحوں نے محب مرزا کی پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر میں مبتلا شخص کے طور پر شاندارایکٹنگ کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle