Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ مجیب کی بیٹی پر عوام کے قتل کا مقدمہ چلے گا

حسینہ واجد جب بھی واپس آئیں ان پر عوام کے قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ چلے گا، نگراں وزیر ناہد اسلام
شائع 10 اگست 2024 01:52pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بنگلا دیش کے طالبعلم رہنما اور نگراں وزیر ناہد اسلام نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر عوام کے قتل کا مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ سے گفتگو میں ناہد اسلام نے کہا حسینہ واجد جب بھی واپس آئیں ان پر عوام کے قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ چلے گا۔

دوسری جانب حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا ان کی والدہ کا استعفیٰ اور اس حوالے سے بیان دینے کا ارادہ تھا مگر مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ شروع کردیا جسکی وجہ سے والدہ کو سامان تک پیک کرنےکا موقع نہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ لہذا آئین کے مطابق حسینہ واجد اب بھی بنگلا دیش کی وزیراعظم ہیں۔ واضح رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست کو لانگ مارچ کو طاقت سے کچلنے میں ناکامی کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

حسینہ واجد پر عوام کے قتل کا مقدمہ چلے گا،ناہد اسلام حسینہ واجد نے استعفا نہیں دیا،سجیب واجد حسینہ واجد آئینی طور پر اب بھی وزیراعظم ہیں،بیٹا لانگ مارچ کی وجہ سے والدہ کو استعفا دینے کا موقع نہ ملا،بیٹا

Bangladesh

Bangladesh Interim Government

GREET BANGLADESHI INTERIM PM