Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیل طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ جانے والا خوش قسمت شخص

شہری کا ملازم کے ساتھ بحث و مباحثہ بھی ہوا مگر وہ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار نہ ہوا۔
شائع 10 اگست 2024 01:48pm

برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ ساؤ پالو کے نواح میں مکانات پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 62 افراد ہلاک ہو گئے۔

مگر وہیں ایک ایسا شخص بھی تھا جو برازیل کے طیارے میں سوار ہونے ہی جا رہا تھا مگر آخری لمحات میں سیکیورٹی اسٹاف نے اسے طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس طرح وہ بال بال حادثے کا شکار ہونے سے بچ نکلا۔

برازیل میں مسافر بردار طیارہ مکانات پر گرگیا، 62 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈریانو اسس نامی خوش قسمت شخص جب ائیر پورٹ پہنچا تو اس نے بورڈنگ کے اعلان کا انتظار کیا جو نہ ہوا۔ ایڈریانو اسس کو ایسا لگا کہ وہ غلط گیٹ پر موجود ہے۔

بعد ازاں وہ تیزی سے Voepass گیٹ کی طرف دوڑا مگر وہاں ائیر پورٹ عملے کے ایک رکن نے اسے طیارے میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی۔ اسس کا ملازم کے ساتھ بحث و مباحثہ بھی ہوا مگر وہ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار نہ ہوا۔

جب ایڈریانو کو معلوم ہوا کہ مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، تب وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اس نے عملے کے رکن کو گلے لگا کر اس کا شکریہ ادا کیا جس نے اسے طیارے میں سوار ہونے سے روکا تھا۔

brazil

Brazil Plane Crash

Man Narrow escape

airline staff