Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ارشد ندیم کی جیت بھارتی اینکر کو ہضم نہ ہوسکی

اینکر سشانت مہتا پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کی جیت پر ہکا بکا رہ گئے
شائع 10 اگست 2024 12:39pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم کی جیت بھارتی اینکرر کو ہضم نہ ہوسکی۔

سوشل میڈیا پر اسپورٹس یاری کے نام سے براہ راست پروگرام کرنے اور کھیلوں پر تبصرے کرنے والے اینکر سشانت مہتا پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کی جیت پر ہکا بکا رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سوشانت مہتا پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے دوران ارشد ندیم کو نیچا دیکھانے کی کوشش کرتے رہے تاہم جب پاکستانی اولمپئین نے 92.97 کی تھرو پھینکی تو اینکر کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔

بھارتی اسپورٹس اینکر نے ارشد ندیم کی جیت کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ان کا ڈوپ ٹیسٹ تک کروانے کا مطالبہ کردیا کیونکہ انکے مقابلے پر بھارتی اولمپئین نیرج چوپڑا محض 89 میٹرز کی تھرو کرسکے تھے اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم نے اپنی اعلیٰ کارکردگی سے بھارتیوں کے منہ بند کرائے اور دنیا بھر میں اپنی مقبولیت اور پہچان قائم کی۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی جیت پر پاکستانی سیاستدان، پاک افواج، اداکاروں اور قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور مبارک باد پیش کی گئی۔

arshad nadeem

SUSHANT MEHTA

Gold Medal Winner

Indian sports anchor