Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں بارش اور سیلاب نے صوبے کا نقشہ بگاڑدیا

مختلف حادثات میں 20 جولائی سے اب تک 7 بچوں سیمت 11 افراد جان کی بازی ہار گئے
شائع 10 اگست 2024 11:58am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان میں بارش اور سیلاب نے صوبے کا نقشہ بگاڑدیا، مختلف حادثات میں 20 جولائی سے اب تک سات بچوں سیمت گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

طوفانی بارشوں اور سیلاب نے سب کچھ تہس نہس کردیا، درجنوں دیہات زیر آب، فصلیں برباد ہوگئیں۔ زیارت جھل مگسی، صحبت پور اور سبی میں ہر طرف پانی ہی پانی، ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

قلات، خضدار، لسبیلہ، اور دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے سے 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے 7 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 15 مکانات مکمل تباہ اور 34 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 343 افراد بے گھر ہوگئے 82 مویشی ہلاک ہوئے ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ 62 ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوگئیں اور مختلف اضلاع میں 5 پل بہہ گئے جبکہ 12 کلو میٹر کی سڑکیں متاثر ہوئیں

واضح رہے کہ محکمہ موسمایات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارہ اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے۔