Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے صوبائی محتسب قانون میں ترمیم چیلنج

صوبائی حکومت نے ایک شخص کے فائدے کے لیے ترمیم کی، درخواست گزار
شائع 10 اگست 2024 11:51am

خیبرپختونخوا کے صوبائی محتسب قانون میں ترمیم چیلنج کردی گئی۔

علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے رٹ دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے ایک شخص کے فائدے کے لیے ترمیم کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی محتسب جمال الدین شاہ2023میں ریٹائرڈہوئے، جمال الدین شاہ اب بھی عہدے پر کام کررہے ہیں، حکومت نے ایک شخص کے فائدے کے لیے ترمیم کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نےترمیم کو2022سےنافذالعمل قراردیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سے ترمیم غیرقانونی قرار دے۔

پاکستان