Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

عصمت اللہ صبح گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا، پولیس
شائع 10 اگست 2024 10:45am

چارسدہ میں خان ماہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ اہلکار عصمت اللہ شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عصمت اللہ صبح گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عصت اللہ کی لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ فرانزک شواہد کے لیے متعلقہ عملے وقوعہ پر موجود ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے محرکات کے لیے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

پاکستان

Target Killing

KPK Police

پولیس اہلکار کی ٹارگیٹ کلنگ