Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب نہ ہونٹوں سے لپ اسٹک ہٹے گی اور نہ ہی فاونڈیشن رنگت کو کالا کردے گا

بس کچھ ٹپس پرعمل کریں اور بے فکر ہوجائیں
شائع 10 اگست 2024 09:05am

میک اپ انسان کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لیے کیا جاتا ہے، یا پھر شخصیت کے نکھار کے لیے ، لیکن اگر میک اپ کرتے وقت کچھ باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ شکل کو خراب بھی کر سکتا ہے۔

اس کی خاص ٹپس اور ٹرکس ہیں۔ جنہیں جاننا ضروری ہے۔ آج ایسی ہی کچھ ٹپس ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

طرز زندگی میں کی جانےوالی 5 آسان تبدیلیاں، بالوں کو صحت مند بنا سکتی ہیں

میک اپ مصنوعات کا استعمال خوبصورتی بڑھانے کے لیے ہوتا ہے، لیکن اس کے لیے چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے ، ورنہ آپ کی پوری محںت رائیگاں جا سکتی ہے۔ اب لپ اسٹک کو ہی لیجیے ۔ آپ نے اکثڑ نوٹ کیا ہوگا کہ، لپ اسٹک لگانے کے کچھ گھنٹوں بعد وہ آہستہ آہستہ ہونٹوں سے ہٹنے لگتی ہے۔، جس کی وجہ سے چہرہ اور خراب ہو جاتا ہے۔

اسی طرح گرمیوں میں اکثر میک اپ خصوصا فاونڈیشن بہنے والے پسینے کی وجہ سے کالا ہونے لگتا ہے ، جس سے چہرہ بھدہ ہو جاتا ہے۔ یہ دونوں اشیا میک اپ کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں ، اس لیے انہیں لگانے کا صحیح طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔

لپ اسٹک کو دیر تک کیسے برقرار رکھاجائے

میک اپ کا سب سے اہم حصہ لپ اسٹک ہے۔ اگرآپ کسی تقریب میں جاتے ہیں اور کھانا کھانے کی وجہ سے ہونٹوں سے لپ اسٹک ہٹ جائے تو پورا میک اپ بی خراب دکھائی دینے لگتا ہے۔

اگر لپ اسٹک کو ایک خاص طریقے سے لگایا جائے تو اس مسئلے سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اپنے ہونٹوں پر کنسیلر یا پرائمر لگائیں ، یہ دونوں چیزیں ہونٹوں میں نمی بھی لاتی ہیں اور لپ اسٹک بھی نہیں ہٹتی۔ اس کے بعد واٹر پروف لائنر لگائیں۔ اور پھر اس پر لپ اسٹک لگائیں۔ۤ اب کسی بھی ٹیلکم پاؤڈر سے اسے ڈب کریں اور ایک ٹشو کی مدد سے اسے سیٹ کریں۔ اس ترکیب سے آپ کی لپ اسٹک دیرپا ہوجائے گی۔

فاونڈیشن کو کالا ہونے سے کیسے بچایا جائے

گرمیوں میں جب بھی میک اپ کیا جاتا ہے تو وہ تھوڑی دیر بعد پسینہ آںے کی وجہ سے بہنا شروع ہوجا تا ہے اور جلد سیاہ ہونے لگتی ہے۔ سردیوں میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا ہے، اس لیے گرمیوں میں فاونڈیشن لگاتے ہوئے چند باتوں کا خیال رکھیں۔

سب سے پہلے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں ، اب اس پر آئس کیوب کو اچھی طرح رگڑیں۔ آئس کیوب نہ صرف آپ کے فاونڈیشن کو سیاہ ہونے سے روکے گا، بلکہ آپ کے چہرے پر چمک بھی لائے گا۔ اس کے بعد کسی اچھی کمپنی کے موئسچرائزر سے اپنے چہرے کا مساج کریں۔

اب بیوٹی بلینڈر کی مدد سےفاونڈیشن کو اچھی طرح بلینڈکریں۔ یاد رکھیں گرمیوں میں ایسے فاونڈیشن کا انتخاب کیا جائے، جو آئل فری ہو۔ اس کے بعد فاونڈیشن کو اچھی طرح لگائیں، لیجئے آپ کا فاونڈیشن میک اپ ریڈی ہے۔

Women

lifestyle

beauty

make up