الجیرین باکسر ایمان خلیف نے گولڈ میڈل جیت کر ناقدین کے منہ بند کر دیے
الجزائر کی معروف خاتون باکسر ایمان خلیف اپنے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈا (صنفی تنازعہ) کو روندتے ہوئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔
الجیرین کھلاڑی نے نہ صرف گولڈ میڈیا جیتا بلکہ اپنے ناقدین کو بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دے دی۔
واضح رہے باکسنگ کے ابتدائی مقابلوں میں اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد ایمان خلیف مزید شہ سرخیوں کا حصہ بنیں بلکہ آگے آنے والے مقابلے بھی جیتیں۔ انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کر کے الجزائر کو دوسرا گولڈ میڈل جتوادیا۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایمان خلیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ آٹھ سالوں سے یہ میرا خواب رہا ہے اور اب میں اولمپک چیمپئن اور گولڈ میڈلسٹ ہوں۔ 25 سالہ خلیف نے کہا کہ میں نے آٹھ سال بہت محنت کی اور اب میں اولمپک چیمپئن ہوں۔
مقابلوں میں چینی خاتون باکسر یینگ لیو ٹنگ نے سلور، تھائی لینڈ کی جینجائم سواناپھینگ اور تائیوان کی چین نینچن نو برانز میڈل حاصل کیے۔
Comments are closed on this story.