Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر : تین مقامات پر سکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

شہدا میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران، سپاہی الطاف خان شامل
شائع 09 اگست 2024 11:34pm
فوٹو۔۔۔آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔۔آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے شہید ہونے والے جوانوں میں ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل شامل ہیں۔

بنوں : پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، راہ گیر جاں بحق، اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

شہدا میں ضلع ٹانک کے 29 سالہ سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان کے 22 سالہ سپاہی الطاف خان بھی شامل ہیں۔

ہنگو : جی ٹی روڈ پر ووکیشنل کالج کے سامنے دھماکا

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ISPR

security forces operation

Pakistan Law and order situation