Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنوں : پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، راہ گیر جاں بحق، اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا
شائع 09 اگست 2024 10:55pm

بنوں میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او، اور پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے حملے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

بنوں کے تھانہ میریان کی حدود سرکلر روڈ پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس گاڑی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

Bannu

Police Station Attack

attacker