Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ونیش پھوگاٹ سے میڈل چھین لیا گیا، سچن تینڈولکر پھٹ پڑے

خاصی جاں فشانی کے ذریعے ونیس ٹاپ ٹو تک پہنچی تھی، ثالثی عدالت سے اچھی امید رکھنی چاہیے، ایکس پوسٹ
شائع 09 اگست 2024 10:09pm

بھارت کے مایہ ناز کرکٹ اسٹار سچن تینڈولکر نے کہا ہے کہ ونیش پھوگاٹ کو اُس میڈل سے دور کردیا گیا جو اُس کا حق تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سچن تینڈولکر نے لکھا ہے کہ اگر ونیش پھوگاٹ کو کسی غیر قانونی سرگرمی پر مقابلے سے باہر کیا جاتا تو بات سمجھ میں آنے ولای تھی مگر محض وزن کی بنیاد پر اِتنا بڑا قدم اٹھانا درست بات نہیں۔

ایکس پر اپنی پوسٹ کے آخر میں کرکٹ اسٹار نے لکھا ہے کہ قوم نے ونیش پھوگاٹ کا احترام تو بہرحال ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔ امید ہے کہ وہ جس شناخت کی حقدار ہے وہ اُسے مل کر رہے گی۔

تینڈولکر نے لکھا ہے کہ کھیلوں میں قواعد و ضوابط ہوتے ہیں مگر اُن پر وقفے وقفے سے نظرِثانی بھی کی جانی چاہیے۔ ونیش پھوگاٹ نے بہت محنت کی تھی اور محض وزن کے معاملے پر اُسے میڈل سے محروم کردیا گیا۔ وہ شدید جاں فشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں تک ٹاپ ٹو کے لیول تک آگئی تھی۔ اس مرحلے پر میڈل پر اُس کا حق تھا۔ ہمیں کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹس کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔ امید کی جانی چاہیے کہ یہ عدالت ونیش پھوگاٹ کو اُس کا حق دے گی۔

Sachin Tendulkar

VINESH PHOGAT

UNFAIR

MEDAL SNATCHED