Aaj News

جمعرات, نومبر 07, 2024  
04 Jumada Al-Awwal 1446  

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر کی تردید کردی

گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی، خالد مقبول صدیقی
اپ ڈیٹ 09 اگست 2024 10:43pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر کی تردید کردی ہے۔ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ دوسری طرف چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں نیا گورنر آجائے گا، تعلق ن لیگ سے ہی ہوگا۔ ممکنہ طور پر نیا گورنر سندھ کون ہوسکتا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما بشیر میمن کا نام زیر گردش ہے۔

تاہم اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبریں من گھڑت اور غلط ہیں۔

خیال رہے کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا بھی کہنا ہے کہ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہورہے، آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ تھا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتی تو ہمیں اعتماد میں لیتی، وزیراعظم ہر فیصلے پر اعتماد میں لیتے ہیں کیونکہ ہم کابینہ کا حصہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کا حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ

انھوں نے کہا کہ گورنر تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تو پھر ایم کیو ایم قیادت لائحہ عمل طے کرے گی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ سندھ میں گورنر نہیں لگاتی تو پیپلزپارٹی گورنرکا نام دے گی۔

بنگلہ دیش میں جس کوٹے پر احتجاج شروع ہوا وہ عدالت نے بحال کیا تھا، بلاول بھٹو

دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا تھا کہ خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن مسلم لیگ ن نے کہا کہ گورنر ان کی جماعت کا ہو گا۔

federal government

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

kamran tessroi