Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی کوریا کی پسٹل شُوٹر کِم ییجی پریس کانفرنس میں گر پڑی

حکام کہتے ہیں تھکن اور ذہنی دباؤ بہت تھا، کسی مدد کے بغیر اٹھ کھڑی ہوئی۔
شائع 09 اگست 2024 08:12pm

پیرس اولمپکس میں چاندی کا میڈل جیتنے والی جنوبی کوریا کی پسٹل شُوٹر کِم ییجی پریس کانفرنس کے دوران گر پڑی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ بہت تھکی ہوئی تھی اور ذہنی دباؤ بھی غیر معمولی تھا۔

اولمپک مقابلوں کے دوران کِم ییجی نے خاصا شائستہ رویہ رکھا جس کی بنیاد پر وہ سوشل میڈیا میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار رہی ہے۔

کِم ییجی جنوبی کوریا کے جنوبی حصے میں واقعی اِزمِل نامی کاؤنٹی میں ایک تقریب کے دوران گری۔ حکام نے بتایا کہ وہ کسی سے مدد لیے بغیر ہوش میں آئی اور کھڑی ہوگئی۔ اُسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا کہ 31 سالہ کِم ییجی بے سُدھ ہوگئی تو اُسے مصنوعی تنفس کے ذریعے ہوش میں لایا گیا۔ وہ چند گھنٹے اسپتال میں رہی اور مکمل صحت یاب ہونے پر گھر گئی۔

کِم نے پیرس اولمپکس میں 10 میٹر کی رینج کا شوٹنگ سلور میڈل جیتا ہے۔ وہ بہتر طور پر نشانہ لینے کے لیے خصوصی عینک استعمال کرتی ہے۔ اُس کے مزاج میں نرمی اور سنجیدگی ہے۔ اہلِ وطن اُسے مسکراتی ہوئی قاتلہ کہتے ہیں۔

کِم نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کِم کو کسی ایکشن مووی میں کام کرنا چاہیے، اداکاری کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

South Korea

KIM YE JI

PISTOL SHOOTER

FAINTED AT PRESS CONFERENCE

EXHAUSTION

MENTAL FATIGUE