Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے نجی اسپتال کی پارکنگ سے 35 کلو منشیات گاڑی سے برآمد

اسپتال کی پارکنگ سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ذرائع
شائع 09 اگست 2024 08:04pm

کراچی کے نجی اسپتال کی پارکنگ سےمنشیات کی کھیپ پکڑی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے ڈبل کیبین گاڑی میں کرسٹل چھپا رکھی تھی ،

ذرائع نے بتایا کہ نجی اسپتال کی پارکنگ سے 35 کلوکرسٹل گاڑی سے برآمد کی گئی ہے، منشیات اسٹیڈیم روڈ پر قائم اسپتال کے سیکیورٹی انچارج نے پکڑی ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسپتال کی پارکنگ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان کا تعلق بلوچستان کے شہر تربت سے ہے، نجی اسپتال کی انتظامیہ نے دونوں ملزمان کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا ہے۔

karachi

drugs

Karachi Police

ESSENTIAL DRUGS