Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کل وطن پہنچیں گے

ارشد ندیم نے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
شائع 09 اگست 2024 07:03pm

پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے۔

قومی ہیرو پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔

ارشد ندیم براستہ دبئی کل رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

’یقین تھا کہ بہتر پرفارم کروں گا‘، ارشد ندیم کا قوم کے ساتھ 14 اگست منانے کا اعلان

ارشد ندیم کرکٹ کی راہداریوں سے گزر کر جیولین تک کیسے پہنچے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا ہے۔