Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کلب میں ہراسگی کا واقعہ، کلب ممبر ان کے خلاف سخت کارروائی

ملزم واصف کریم کی کلب میں داخلے پر پابندی، کلب ممبر راجہ مسعود کی ممبرشپ بھی معطل
شائع 09 اگست 2024 05:40pm

اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا تو اسلام آباد کلب کی انتظامیہ کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

ملزم اسلام آباد کلب ممبر راجہ مسعود کے مہمان کے طور پر آیا تھا اوراس نے اسلام آباد کلب میں اہم شخصیت کی بیٹی کو ہراساں کیا۔ جس کے بعد کلب ممبر راجہ مسعود کی ممبرشپ معطل کردی گئی ہے جبکہ ملزم واصف کریم کے آئندہ سے اسلام آباد کلب میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے دونوں افراد سے متعلق آفس آرڈر جاری کردیا ہے۔ سیکرٹریٹ پولیس مقدمہ درج کر کے مبینہ جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔

یاد رہے کہ واقعہ 3اگست کی رات کو اسلام آباد کلب میں پیش آیا۔

اسلام آباد

harassment