Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : قبرستان میں لاشوں سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا

ملزم خواتین کی قبریں کھودا کرتا تھا، شہریوں نے آدھی رات کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس
شائع 09 اگست 2024 05:35pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں کورنگی کے علاقے میں قبرستان میں مبینہ طور پر لاشوں سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عوام نے آدھی رات کے وقت پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خواتین کی قبریں کھودا کرتا تھا، ملزم کو 8 سال قبل بھی عوام نے قبرستان سے پکڑا تھا۔

لاہور، قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم پکڑا گیا

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ شہریوں نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کیا۔

لاہور میں میاں بیوی کو قتل کر کے جائیداد ہڑپنے والے ملزمان گرفتار

گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police