Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلا جواز 39 سال قید بھگتنے والا بھارتی نژاد باشندہ امریکا میں چل بسا

کرس مہاراج کی عمر 85 سال تھی، اُس نے 19 سال فلوریڈا کی کال کوٹھڑی میں گزارے۔
شائع 09 اگست 2024 05:00pm

انگلینڈ کا بھارتی نژاد شہری امریکا کی جیل میں کسی قصور کے بغیر 39 سال گزارنے کے بعد انتقال کرگیا۔ کرس مہاراج کی عمر 85 سال تھی۔ اُسے 1986 میں دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت نے اُسے موت کی سزا سنائی تھی۔ وہ 19 سال تک سزائے موت پر عملدرآمد کا انتظار کرتا رہا۔ پھر اُس کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔

کرس مہاراج کو ایک امریکی عدالت نے بے قصور قرار دیتے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایک اپیل کورٹ نے یہ کہتے ہوئے اُسے رہا کرنے سے انکار کردیا کہ اس کی رہائی کا جواز پیدا کرنے والے شواہد کمزور ہیں۔

کرس مہاراج کا آبائی تعلق بھارت سے تھا۔ وہ جزائرِ غرب الہند سے تعلق رکھتا تھا۔ وہاں سے نقلِ مکانی کرکے وہ 1960 میں انگلینڈ میں سکونت پذیر ہوا۔ وہ کامیاب بزنس مین تھا۔ اس کے پاس اعلیٰ نسل کے گھوڑے بھی تھے اور بیش قیمت گاڑیاں بھی۔

KRIS MAHARAJ

FLORIDA JAIL

INDIAN ORIGIN MAN

DUAL MURDER CASE