ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ
ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں کمی کےبعد ایک بار پھراضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی قیمت میں 32.23 فیصد اضافہ ہوگیا، انڈے 4.28 فیصد، لہسن 3.23 فیصد، ایل پی جی 1.73 فیصد مہنگی ہوئی۔
دال ماش 0.97 فیصد، دال مونگ 0.83 فیصد، آلو 0.70 فیصد مہنگے ہوئے، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 19.12 فیصد کمی ہوئی ۔ جبکہ کیلے 1.55 فیصد، گندم کا آٹا 1.39 فیصد سستا ہوا۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی سالانہ شرح 17.96 فیصد ہوگئی ہے۔ 23 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی ہوئی۔
Comments are closed on this story.