Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کل بجلی کی قیمت بڑھی نہیں بلکہ کم ہوئی ہے، اویس لغاری

عوام کو آنے والے دنوں میں خوشخبری ملےگی، وفاقی وزیر
شائع 09 اگست 2024 04:33pm

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں پر چیئرمین ٹاسک فورس اوروفاقی وزیراویس لغاری کا موقف سامنے آگیا ۔ اویس لغاری نے کہا کہ کل بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

کل بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کل خبرچلی کہ 2 روپے کچھ پیسے اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت بڑھی نہیں بلکہ 77 پیسے کم ہوئی ہے کچھ عناصرمایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پروپیگنڈا کرکےعوام کوغلط تاثردیا جارہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام آ ئی پی پیز کاجائزہ لے رہے ہیں ، توانائی کے شعبے کے مسائل حل کریں گے۔ عوام کوآنے والے دنوں میں خوشخبری ملے گی۔

IPPs

electricity bill

OWAIS LAGHARI